اس دوران وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے ریاست میں کورونا کی تیسری ممکنہ لہر کا مقابلہ کرنے کیلئے بہتر طریقے سے تمام تیاریاں کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
یوروکپ فٹبال کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے ڈنمارک کو دو-ایک سے ہراکر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ اب فائنل میں انگلینڈ کا مقابلہ اٹلی سے ہوگا، جو پہلے کھیلے گئے سیمی فائنل میں اسپین کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں ہراکر فائنل میں پہنچا ہے۔ فائنل میچ اتوار کے روز کھیلا جائے گا۔
گولف میں، ٹوکیو کھیل مقابلوں میں داخلے کی فہرست میں اُدّیان مانے کی، ساٹھویں درجے کے کھلاڑی کے طور پر تصدیق کردی گئی ہے۔ وہ َانِربان لاہری کے بعد اس میدان میں دوسرے بھارتی ہیں۔
مرکزی سرکار نے کمیونٹی پر مبنی ترقیاتی ساجھیداری کے تئیں اپنے گہرے عزم کا اشارہ دیا ہے۔ امدادِ باہمی کیلئے ایک علیحدہ وزارت بنائے جانے سے وزیرِ خزانہ کا بجٹ اعلان بھی پورا ہوگیا ہے۔
آندھرا پردیش کے گورنر نے 1997 میں انہیں NTR قومی ایوارڈ سے نوازاتھا۔
پاکستان کی حکومت نے بھی دلیپ کمار کو1998 میں نشان امتیاز کے خطاب سے نوازاتھا، جو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ہے۔
آج رات دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کا مقابلہ ڈنمارک سے ہوگا۔ انگلینڈ کی ٹیم یوکرین کو چار صفر سے کراری شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچی ہے۔ اِس طرح وہ پوری طرح اعتماد سے سرشار ہے۔ دوسری طرف ڈنمارک کی ٹیم کے بھی حوصلے بلند ہیں، کیونکہ اُس نے اب تک 11 گول کئے ہیں اور پچھلے 3 میچوں میں ہی 10 گول کئے۔
پوری دنیا کو ایک کنبہ تصور کرنے کے بھارت کے فلسفےکی مناسبت سے وزیر اعظم نے کہا کہ Co-Win کو کھلا وسیلہ بنانے کیلئے تیار کیا جارہا ہے اورملکوں کیلئے دستیاب کرایا جارہا ہے، تاکہ کووڈ-اُنیس پر قابو پایا جاسکے۔