Thursday, May 19, 2022

نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو نے ملک میں زرعی تحقیق کا معیار اور صلاحیت بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا

نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے ملک میں زرعی تحقیق کی صلاحیت اور معیار میں وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ زرعی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہو اور کسانوں کی آمدنی میں زیادتی ہو۔ انھوں نے تحقیق اور ترقی پر خرچ میں اضافہ کرنے کی تجویز پیش کی جو اس وقت زرعی مجموعی گھریلو پیداور کا ایک فیصد سے بھی کم ہے۔ نیشنل اکیڈمی آف ایگری کلچرل ریسرچ مینجمنٹ حیدراباد میں زرعی کاروبار انتظامی پروگرام ICAR کے گریجویشن تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں زرعی محققین، پالیسی سازوں، کاروباری افراد اور سائنسدانوں سے زور دے کر کہا کہ وہ کسانوں کے لیے زرعی ماحول کو لچکدار، منافع بخش اور پائیدار بنانے کے لیے کام کریں۔×

- Advertisement -spot_img
Latest news
Related news