Thursday, May 19, 2022

جنوب مغربی مانسون، توقع ہے کہ اِس مہینے کی 27 تاریخ کو کیرالہ پہنچ جائے گا

جنوب مغربی مانسون، توقع ہے کہ اِس مہینے کی 27 تاریخ کو کیرالہ پہنچ جائے گا۔ اِس سال کیرالہ میں مانسون کی آمد، توقع ہے کہ معمول کی آمد کی تاریخ سے قبل ہی ہوسکتی ہے۔ جنوب مغربی مانسون عام طور پر پہلی جون کو کیرالہ پہنچتا ہے، جس میں تقریباً 7 دن کا معیاری فرق رہتا ہے۔
بھارت کے محکمۂ موسمیات نے اپنی پیشین گوئی میں کہا ہے کہ بھارتی مانسون خطے میں، جنوبی انڈمان کے سمندر میں افتتاحی مانسون کی بارش ہوئی ہے۔ اُس کے بعد مانسون کی ہوائیں پورے خلیجِ بنگال میں شمال مغرب کی جانب بڑھ گئیں۔ مانسون شروع ہونے کی معمول کی تاریخوں کے مطابق انڈمان کے سمندر میں جنوب مغربی مانسون 22 مئی کے آس پاس پیش رفت کرتا ہے۔ خط استواءپر تیز ہواؤں کے ساتھ، جنوب مغربی مانسون کے، جنوب انڈمان سمندر، نکوبار جزائر اور جنوب مشرقی خلیجِ بنگال کے کچھ حصوں میں اِس مہینے کی 15 تاریخ کے آس پاس داخل ہونے کےلئے صورتحال سازگار ہے۔
- Advertisement -spot_img
Latest news
Related news