Thursday, May 19, 2022

پورے ملک میں اب تک کووڈ سے بچاو کے 191 کروڑ15 لاکھ سے زیادہ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں

پورے ملک میں اب تک کووڈ سے بچاو کے 191 کروڑ15 لاکھ سے زیادہ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ صرف کل ہی 15 لاکھ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے۔ وزارت نے یہ بھی بتایا ہے کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس ابھی بھی 17 کروڑ 49 لاکھ سے زیادہ ٹیکے موجود ہیں جن کا استعمال کیا جانا باقی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر دو ہزار 858 نئے معاملات کا پتا چلا ہے۔ سردست ملک میں صحتیابی کی شرح 98 اعشاریہ سات چار فیصد ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں تین ہزار 355 کووڈ مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ وزارت کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں گیارہ اموات کی خبر ملی ہے۔×

- Advertisement -spot_img
Latest news
Related news