Tuesday, May 24, 2022

آج شام پنے میں آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائڈرز کا مقابلہ سن رائزرس حیدرآباد سے ہوگا

IPL کرکٹ میں آج شام ساڑھے سات بجے پنے MCA اسٹیڈیم میں کولکاتہ نائٹ رائڈرس کا مقابلہ سن رائزرس حیدرآباد سے ہوگا۔

کل رات ممبئی کے Brabourne اسٹیڈیم میں پنجاب کنگس نے رائل چیلنجرس بنگلور کو 54 رن سے ہرا دیا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پنجاب کنگس نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 209 رن بنائے۔ اس کے بعد اس نے بنگلور کو 9 وکٹ پر 155 رن پر ہی روک دیا۔ پنجاب کے Jonny Bairstow نے محض 29 گیندوں میں 66 رن، جبکہ Liam Livingstong نے 42 گیندوں میں 70 رن بنائے، جبکہ Kagiso Rabada نے 21 رن دے کر 3 وکٹ لئے۔ بنگلور کے Glenn Maxwell نے 35 رن بنائے، جبکہ ہرشل پٹیل نے 34 رن دے کر چار وکٹ لئے۔ Jonny Bairstow کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ X

- Advertisement -spot_img
Latest news
Related news