Thursday, May 19, 2022

دلی سرکار نے منڈکا کے آتش زنی کے واقعے کی مجسٹریٹ کے ذریعے تحقیقات کرانے کا حکم دیا ہے

دلی سرکار نے منڈکا میں آگ لگنے کے واقعے کی مجرسٹریٹ کے ذریعے تحقیقات کرانے کا حکم دیا ہے۔ دلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے یہ اعلان کیا۔ وہ آج موقعے پر حالات کا جائزہ لینے کے لیے گئے تھے۔ انہوں نے یہ اعلان کیا کہ مرنے والے افراد کے لواحقین کو دس – دس لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا، جبکہ زخمیوں کو 50-50 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ یہ ایک بھیانک آگ تھی اور اس میں کئی لوگ مارے گئے اور کچھ لاشیں تو اتنی بری طرح جل گئیں کہ ان کی شناخت بھی نہیں کی جاسکتی۔

پولیس کے باہری ضلعے کے ڈپٹی کمشنر سمیر شرما نے بتایا کہ اب تک 27 لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔ جبکہ ان میں سے 25 کی شناخت کی جانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فارینسک ماہرین DNA کے نمونوں کی جانچ کریں گے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ لوگوں کو نکالنے اور زخمیوں کے فوری علاج کو ترجیح دی جانی چاہیے۔ جس میں عمارت میں آگ لگی تھی اس کے مالک کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔×

- Advertisement -spot_img
Latest news
Related news