بیڈ منٹن میں بھارت کی مردوں کی ٹیم نے سیمی فائنل میں ڈنمارک کو تین دو سے ہرانے کے بعد پہلی مرتبہ تھامس کپ کے فائنل میں داخل ہوکر ایک تاریخ رقم کی ہے۔
ایچ ایس پرنائے نے کل سیمی فائنل کے پانچویں اور فیصلہ کن میچ میں ڈنمارک کے Rasmus کو تیرہ اکیس، اکیس نو، اکیس بارہ سے ہرایا اور ٹیم کو فائنل تک لے گئے۔ بھارت کا فائنل میں مقابلہ اب کل انڈونیشیا سے ہوگا۔ اس سے پہلے بھارت کے کدامبی سری کانت نے Anders کو بیس اٹھارہ، بارہ اکیس، اکیس پندرہ سے شکست دی تھی۔ ستوک سائی راج اور چراغ شیٹی کی بھارتی جوڑی نے کِم استروپ اور Mathias کو اکیس اٹھارہ، اکیس تیئس، بائیس بیس سے ہرایا۔ |