Thursday, May 19, 2022

انتخابی کمیشن نے 15 ریاستوں کی 57 راجیہ سبھا سیٹوں کےلئے دو سال میں ایک مرتبہ ہونے والے انتخابات کے پروگرام کا اعلان کیا ہے

انتخابی کمیشن نے 15 ریاستوں کی 57 راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے دو سال میں ایک مرتبہ ہونے والے انتخابات کے پروگرام کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ ریاستیں ہیں آندھرا پردیش، بہار، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، کرناٹک، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، اڈیشہ، پنجاب ، راجستھان، تلنگانہ، اتراکھنڈ اور اترپردیش۔
انتخابات کے لیے نوٹیفکیشن 24 مئی کو جاری کیا جائے گا اور ان سیٹوں کے لیے پرچے داخل کرنے کی آخری تاریخ 31 مئی ہے۔ 10 جون کو پولنگ ہوگی اور اُسی دن ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔
راجیہ سبھا سے جو سرکردہ ارکان ریٹائر ہو رہے ہیں ان میں مرکزی وزراءنرملا سیتارمن، مختار عباس نقوی، پیوش گوئل، رام چندر پرساد سنگھ، سینئر کانگریس لیڈر پی چدمبرم، جے رام رمیش، کپل سبل، امبیکا سونی، این سی پی لیڈر پرفل پٹیل اور شیو سینا کے سنجے راؤت شامل ہیں۔ ان ارکان کی مدت اس سال جون سے اگست کے درمیان ختم ہو رہی ہے۔ ×
- Advertisement -spot_img
Latest news
Related news