Thursday, May 19, 2022

جموں و کشمیر میں دہشت گردوں نے کشمیری پنڈت ملازم راہل بھَٹ کو گولی ماری

جموں و کشمیر میں بڈگام ضلعے کے Chadoora علاقے میں کَل دہشت گردوں نے ایک کشمیری پنڈت ملازم راہل بھَٹ کو گولی مار دی، جو تحصیل دار دفتر میں کام کر رہے تھے۔
پولیس ذرائع کے مطابق شدید طور پر زخمی راہل سری نگر کے SMHS اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے۔
ابتدائی چھان بین سے معلوم ہوا ہے کہ اِس وحشیانہ حرکت میں دو دہشت گردوں کا ہاتھ ہے۔ سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے اور اِس دہشت گردانہ واقعے میں ملوث حملہ آوروں کو پکڑنے کے لئے تلاش کی بڑی کارروائی جاری ہے۔
اِدھر جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بَڈگام میں دہشت گردوں کے ہاتھوں راہل بھَٹ کی وحشیانہ ہلاکت کی سخت مذمت کی ہے۔
 انہوں نے کہا کہ اِس کے لئے ذمہ دار عناصر کو بخشا نہیں جائے گا۔
اِدھر مائگرینٹ کشمیری پنڈتوں نے اپنے ساتھی راہل کی ہلاکت کے خلاف مختلف مقامات پر سخت احتجاج کرتے ہوئے مظاہرہ کیا۔ سینکڑوں مظاہرین نے وحشیانہ ہلاکت کیخلاف احتجاج میں سری نگر-جموں شاہراہ کا راستہ بند کر دیا۔
- Advertisement -spot_img
Latest news
Related news