Thursday, May 19, 2022

حکومت، سن 2024-25 تک 23 نئے گھریلو کارگو ٹرمنلز قائم کرے گی جو بھارت کے کارگو کے شعبے کی پرورش پانے اور پیشرفت کرنے کی راہ ہموار کرے گا

حکومت، سن 2024-25 تک 23 نئے گھریلو کارگو ٹرمنلز قائم کرے گی جو بھارت کے کارگو کے شعبے کی پرورش پانے اور پیشرفت کرنے کی راہ ہموار کرے گا۔
شہری ہوابازی کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے، یہ بات ایئر کارگو فورم انڈیا کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ کارگو کے شعبے میں اصلاحات کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ صنعت کے کھلاڑیوں کو درجہ II اور III کے شہروں سے میٹرو شہروں تک چھوٹے پیمانے کے کارگو کی کھیپوں کی نقل وحمل پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کارگو کے شعبے میں 10 ملین میٹرک ٹن کا ہدف حاصل کیا جاسکے۔ انھوں نے کہا کہ اِسے چھوٹے جہازوں کے حصول کے ساتھ حاصل کیا جاسکتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ یہ سہولت فراہم کرنے کیلئے سن 2024-25 تک 33 نئے گھریلو کارگو ٹرمنلز قائم کئے جائیں گے۔ انھوں نے عوامل کو غیر دستاویزاتی بناکر، خودکاری اور ڈیجیٹائزیشن کو اپناکر کارگو کے شعبے میں کاروبار کرنے میں آسانی سے متعلق کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا، جو کہ کارگو کی پروسیسنگ کو سہل بنا سکتا ہے۔
کووڈ وبا کے دور میں، گذشتہ دو برسوں کے دوران، کارگو کا شعبہ نہ صرف بھارتی ہوا بازی بلکہ عالمی ہوا بازی کیلئے بھی ایک فائدہ مند شعبے کے طور پر ابھرا ہے۔
بھارت میں، کارگو کے شعبے میں 2013-14 کے بعد سے 9 سے 10 فیصد کی پیشرفت کی شرح رہی ہے۔ گذشتہ دو برسوں کے دوران فضائی کمپنیوں نے، کارگو کے محصول میں 520 فیصد کا اضافہ درج کیا ہے۔x
- Advertisement -spot_img
Latest news
Related news