Wednesday, May 25, 2022

وزیراعظم نے کہا کہ دنیا، یوگ کی طرح، بھارتی موسیقی سے بھی بہرمند ہونے کی مجاز ہے

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ دنیا، بھارتی موسیقی سے محظوظ ہونے کیلئے حق بجانب ہے جیسا کہ وہ یوگ سے فائدہ اٹھا رہی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ یوگ کی طرح بھارتی موسیقی میں بھی، انسانی ذہن کی گہرائی میں اترجانے کی صلاحیت ہے اور دنیا اِس سے فائدہ اٹھانے کیلئے حق بجانب ہے۔ وزیراعظم، پنڈت جسراج کلچرل فاؤنڈیشن کے آغاز کے بعد کَل ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعے ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
آنجہانی پنڈٹ جسراج، جو بھارتی کلاسیکی موسیقی کی ایک انتہائی ممتاز شخصیت تھے، اُن کی جینتی پر جناب مودی نے دُرگا جسراج اور پنڈت شارنگ دیو کو سراہا کہ انہوں نے پنڈت جسراج کی اِس شاندار روایت کو برقرار رکھا ہے۔
وزیراعظم نے پنڈت جسراج کلچرل فاؤنڈیشن کی تعریف کی کہ اُس نے بھارت کے آرٹ اور ثقافت کی مالا مال وراثت کے تحفظ کو اپنا مقصد بنایا ہے۔
جناب مودی نے کاشی جیسے، ثقافت اور آرٹ کے مرکزوں کی تجدید کی حالیہ کوششوں کا بھی ذکر کیا۔
- Advertisement -spot_img
Latest news
Related news