Wednesday, May 25, 2022

وزیراعظم مودی نے این سی سی اور این ایس ایس کیڈٹس سے کہا ہے کہ وہ اپنے کیمپَس کو منشیات سے پاک رکھیں

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت اُس ملک کو ترقی سے نہیں روک سکتی جس کے نوجوان ’ملک مقدم‘ کی سوچ کے ساتھ آگے بڑھنا شروع کردیں۔ نئی دلّی میں کَل Cariappa گراؤنڈ میں ’نیشنل کیڈٹ کور پی ایم ریلی‘ سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے اُس بڑے رول کو اُجاگر کیا جو نوجوان ’ووکل فار لوکل‘ مہم کیلئے ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر آج کا نوجوان صرف اُن چیزوں کو استعمال کرنے کا عہد کرلے جنہیں بھارت کے لوگوں کی محنت اور پسینے سے بنایا گیاہے تو بھارت کی تقدیر یکسر بدل سکتی ہے۔
وزیراعظم نے ایک ایسے وقت میں جب ملک نئے عزائم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے، ملک میں NCC کو مستحکم بنانے کے اقدامات کا ذکر کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ اِس سال ملک، آزادی کا امرت مہوتسو منا رہا ہے اور جب نوجوان ایسے کسی تاریخی واقعے کا حصہ بن جاتے ہیں تو ہم 2047 میں ملک کی آزادی کے سو سال پورے ہونے پر بھارت کے نوجوانوں کی وہ جھلک دیکھتے ہیں جس کے تحت بھارت کے خوابوں کی تعبیر نکلے گی۔
وزیراعظم نے لڑکیوں اور خواتین کیلئے دفاعی اداروں کے دروازے کھولنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کیڈٹ لڑکیوں کی بڑی تعداد کا ذکر کیا اور اِسے ملک کے بدلتے ہوئے رویے کی ایک علامت قرار دیا۔
وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ منشیات، اسکولوں اور کالجوں تک نہیں پہنچنی چاہئیں جہاں NCC اور NSS بھی موجود ہوتے ہیں۔انہوں نے کیڈٹس کو مشورہ دیا کہ وہ خود کو منشیات سے دور رکھیں اور ساتھ ہی اپنے کیمپس کو بھی منشیات سے پاک رکھیں۔
- Advertisement -spot_img
Latest news
Related news