Wednesday, May 25, 2022

ہریانہ سرکار نے کووڈ بندشوں میں نرمی کی ہے، سنیما ہالس اور ملٹی پلیکسس کو 50 فیصد گنجائش کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی

ہریانہ سرکار نے کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے بعد ریاست میں کووڈ سے متعلق بندشوں میں نرمی کی ہے۔  ریاستی سرکار نے سنیما ہالس، تھیٹرس اور ملٹی کمپلیکسز کو بیٹھنے کی 50 فیصد گنجائش کے ساتھ کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ ان کے علاوہ طلباء کیلئے بھی یونیورسٹیوں، کالجوں اور دسویں سے بارہویں جماعت تک کے اسکولوں کو یکم فروری سے کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ پولی ٹیکنیکس، ITIs، کوچنگ ادارے، لائبریریاں اور ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس بھی یکم فروری سے کھلیں گے۔ اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ 15 سال سے زیادہ عمر کے طلباء کو صلاح دیں کہ وہ کووڈ سے بچاؤ کا کم سے کم پہلا ٹیکہ ضرور لگوائیں۔
- Advertisement -spot_img
Latest news
Related news