Wednesday, May 25, 2022

قومی راجدھانی میں آج شام ’بیٹنگ دی ریٹریٹ‘ تقریب میں پہلی مرتبہ ایک ہزار ڈرون طیارے لائٹ شو کا مظاہرہ کریں گے

یوم جمہوریہ تقریبات کے حصے کے طور پر، Beating the Retreat کی تقریب آج شام تاریخی وجے چوک پر منعقد کی جائے گی۔ اِس سال کی Beating the Retreat تقریب کے اہم نظاروں میں سے ایک ڈرون کا منفرد شو ہوگا۔ صدر جمہوریہ اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر رام ناتھ کووند اس تقریب کو اعزاز بخشیں گے۔ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سمیت دیگر شخصیتیں اس شو میں شامل ہوں گی۔ اِس تقریب کا تصور، میک اِن انڈیا پہل کے تحت پیش کیا گیا ہے اور اِسی قدم کے تحت اِسے تیار کیا گیا ہے اور اِس کے لیے رقص و موسیقی ترتیب دی گئی ہے۔
پہلی بار ایسا ہے کہ ڈرون شو کو اس تقریب کا حصہ بنایا گیا ہے، جس کے تحت آزادی کے 75 سال پورے ہونے کے موقع کو ’آزادی کے امرت مہوتسو‘ کے طور پر منایا جارہا ہے۔ اِس ڈرون شو کو ایک اسٹارٹ اَپ Botlab Dynamics نے ترتیب دیا ہے جسے IIT دلّی اور سائنس وٹکنالوجی کے محکمے کی مدد حاصل ہے۔ یہ شو دس منٹ کا ہوگا جس میں تقریباً ایک ہزار ڈرون، ملک میں ہی تیار کی گئی ٹکنالوجی کے ذریعے اپنے کرتب دکھائیں گے۔ بھارتی فوج، بحریہ، فضائیہ اور مرکزی مسلح پولیس کے دستے اپنے بینڈز کی تال سے لوگوں کو محظوظ کریں گے۔ آزادی کا امرت مہوتسو منانے کیلئے کچھ نئی دُھنوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ یہ تقریب مقبولِ عام ’سارے جہاں سے اچھا‘ کی دُھن کے ساتھ اختتام پذیر ہوجائے گی۔
- Advertisement -spot_img
Latest news
Related news