Wednesday, May 25, 2022

اننت ناگیسوَرَن کو حکومت کا اعلیٰ اقتصادی مشیر مقرر کیا گیا ہے

ڈاکٹر وی اننت ناگیسوَرَن کو حکومت کا اعلیٰ اقتصادی مشیر مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کَل اپنے عہدے کی  ذمہ داریاں سنبھالیں۔ اِس تقرر سے پہلے ڈاکٹر ناگیسورَن ایک مصنف، ٹیچر اور کنسلٹینٹ تھے۔ انہوں نے بھارت میں بہت سے بزنس اسکولوں اور مینجمنٹ اداروں میں تعلیم دی ہے۔
ڈاکٹر ناگیسورَن IFMR گریجویٹ اسکول آف بزنس کے ڈین تھے اور وہ Krea یونیورسٹی میں اقتصادیات کے ممتاز وزیٹنگ پروفیسر رہے ہیں۔
وہ 2019 سے 2021 تک وزیراعظم کے اقتصادی مشاورتی کونسل کے جزوی رکن بھی رہے ہیں۔
- Advertisement -spot_img
Latest news
Related news