Wednesday, May 25, 2022

آج نیتاجی سبھاش چندر بوس کو اُن کی 125ویں جینتی پر خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے

آج نیتا جی سبھاش چندر بوس کا 125واں یوم پیدائش پراکرم دوس کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ صدر جمہوریہ اور وزیراعظم نے عظیم مجاہد آزادی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ جناب رام ناتھ کووند نے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ نیتا جی نے آزاد ہند کے اپنے پختہ عزم کی تکمیل کے لئے جو دلیرانہ اقدامات کئے تھے، ان کی وجہ سے وہ ایک قومی ہیرو بن گئے۔ ان کے خیالات،نظریات اور قربانی سے ہمیشہ ہر بھارتی کو تحریک ملتی رہے گی۔
اِدھر فلمس ڈویژن بھی نیتا جی کی زندگی پر دو دستاویزی فلوں کی نمائش کے ذریعے انہیں خراج عقیدت پیش کر رہا ہے۔ اطلاعات و نشریات کی وزارت، آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت نیتاجی کی جینتی کی سال بھر چلنے والی تقریبات کے حصے کے طور پر ان دستاویزی فلوں کی خصوصی نمائش کر رہی ہے، جو فلمس ڈویژن کی ویب سائٹ اور اس کے یوٹیوب چینل پر 24گھنٹے دستیاب ہوں گی۔ ان فلوں میں عظیم رہنما کی زندگی اور برطانوی راج سے بھارت کی آزادی کے لئے ان کی دلیرانہ اور انتھک لڑائی کو اجاگر کیا جائے گا۔
- Advertisement -spot_img
Latest news
Related news