Wednesday, May 25, 2022

وزیراعظم آج شام انڈیا گیٹ پر نیتاجی کے ہولوگرام مجسمے کی نقاب کشائی کریں گے اور سبھاش چندر بوس آپدا پربندھن پُرسکار بھی پیش کریں گے

وزیراعظم نریندر مودی نے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ وہ نیتاجی سبھاش چندر بوس کی جینتی پر انہیں نمن کرتے ہیں۔ جناب نریندر مودی نے کہا کہ ہر بھارتی شہری کو ملک کے لئے ان کی گراں قدر دین پر فخر ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم آج شام انڈیا گیٹ پر نیتا جی کے ہولو گرام مجسمے کی نقاب کشائی کرنے والے ہیں۔
ہولوگرام مجسمے کی جگہ بعد میں نیتا جی کا ایک عظیم گرینائیٹ مجسمہ نصب کیا جائے گا۔ نیتا جی کی 125ویں جینتی کے موقع پر سال بھر چلنے والی تقریبات کے حصے کے طور پر ایسا کیا جا رہا ہے۔ ملک کی جدوجہد آزادی میں نیتا جی کے گراں قدر رول کے تئیں یہ ایک موزوں خراج عقیدت ہوگا۔ گرینائیٹ کا مجسمہ تیار ہونے تک اسی مقام پر نیتاجی کا ایک ہولوگرام مجسمہ رہے گا۔ ہولوگرام مجسمے کی اونچائی 28فٹ اور چوڑائی 6فٹ ہے۔
وزیراعظم اعزاز دیئے جانے کی تقریب میں سال 2019، 2020، 2021 اور 2022 کیلئے سبھاش چندر بوس آپدا پربندھن پُرسکار بھی عطا کریں گے۔ اس موقع پر مجموعی طور پر سات ایوارڈس دیئے جائیں گے۔
- Advertisement -spot_img
Latest news
Related news