وزیراعظم نریندرمودی نے آج مجاہدآزادی نیتاجی سبھاش چندربوس کو ان کے 125ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ ایک ٹوئیٹ میں جناب مودی نے کہاکہ وہ نیتاجی سبھاش چندر بوس کو ان کی جینتی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہربھارتی ملک کے تئیں ان کے زبردست تعاون پر فخر کرتا ہے۔