Wednesday, May 25, 2022

انتخابی کمیشن نے افراد کی ریلیوں اور روڈشو پر پابندی میں اس ماہ کی 31 تاریخ تک توسیع کردی ہے

انتخابی کمیشن نے، افراد کی ریلیوں اور روڈ شوز پر پابندی میں اس مہینے کی 31 تاریخ تک توسیع کر دی ہے۔ کمیشن نے ورچوئل موڈ کے ذریعے کَل مرکزی سیکریٹری صحت کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی۔ کمیشن نے گوا، منی پور، پنجاب، اتراکھنڈ اور اترپردیش کے چیف سیکریٹریوں، اعلیٰ انتخابی افسران اور صحت کے سیکریٹریوں کے ساتھ بھی ورچوئل طور پر میٹنگیں کیں۔ اعلیٰ انتخابی کمشنر سشیل چندرا نے انتخابی کمشنر صاحبان راجیو کمار اور انوپ چندر پانڈے کے ساتھ انتخابات ہونے والی پانچ ریاستوں میں کووڈ وبا کی صورتحال اور شروع کردہ رجحانات کے سلسلے میں موجودہ صورتحال کا جامع جائزہ لیا۔ اس موقع پر سیکریٹری جنرل اور ڈپٹی انتخابی کمشنر صاحبان بھی موجود تھے۔
موجودہ صورتحال، حقائق اور وجوہات پر نیز اس میٹنگ میں موصولہ معلومات پر بھی، غور کرنے کے بعد، کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ کسی طرح کا روڈ شو، پَد یاترا، سائیکل اور بائیک یا گاڑیوں کی ریلی اور جلوس کو اس مہینے کی 31 تاریخ تک اجازت نہیں دی جائے گی۔
- Advertisement -spot_img
Latest news
Related news