دفاعی تحقیق اور ترقی کی تنظیم اس سال کی یوم جمہوریہ پریڈ میں دو جھانکیاں پیش کرے گی۔ پہلی جھانکی میں ملک میں ہی تیار کئے گئے جدید طرز کا الیکٹرانک رڈار نظام اُتّم اور فضا سے وار کئے جانے والے پانچ مختلف ہتھیاروں کی نمائش کی جائے گی۔
چوتھے سلسلے کے ہلکے لڑاکا ہوائی جہاز کی صلاحیت کو مزید بڑھانے کی خاطر ایک الیکٹرانک جنگی Jammer کی بھی نمائش کی جائے گی۔ اُتّم راڈار پائلٹ کو حالات کی مناسبت سے چوکس کرنے کےلئے جدید طرز کے سینسر سے آراستہ ہے۔
دوسری جھانکی میں ملک میں ہی تیار کئے گئے بھارتی بحریہ کی آبدوزوں کےلئے Propulsion-AIP نظام کی نمائش کی جائے گی، جو دنیا میں جدید طرز کے AIP نظام میں سے ایک ہے۔ اس نظام کے ذریعے آبدوز ڈیزل الیکٹرک روایتی آبدوزوں کے مقابلے زیادہ وقت تک زیر آب رہ سکتی ہے۔
|