Wednesday, May 25, 2022

یوکرین کی سرحد پر روسی فوجیوں کی نفری بڑھنے پر کشیدگی کے تناظر میں 90 ٹن امریکی فوجی امداد پہنچائی گئی

یوکرین میں کوئی 90 ٹن امریکی فوجی امداد پہنچ گئی ہے۔ یوکرین کی سرحد پر روسی فوجیوں کی نفری بڑھنے پر کشیدگی کے تناظر میں ایسا ہوا ہے۔ امریکہ نے یوکرین کےلئے حال ہی میں جس فوجی امداد کے پیکج کو منظوری دی ہے یہ امداد اس کا پہلا حصہ ہے۔ اس میں اگلے مورچوں پر دفاع کرنے والے اہلکاروں کے لئے گولی بارود بھی شامل ہے۔
امریکی وزیر خارجہ Antony Blinken اِس ہفتے کیف کے دورے پر گئے تھے اور انہوں نے یہ وارننگ دی تھی کہ اگر روس نے حملہ کیا تو سخت جوابی کارروائی کی جائے گی۔ اِدھر امریکہ اور روس نے مذاکرات میں توسیع کرنے سے اتفاق کیا ہے۔
- Advertisement -spot_img
Latest news
Related news