Wednesday, May 25, 2022

ملک آج نیتاجی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش پر پراکرم دِوس منارہا ہے۔ وزیراعظم آج شام انڈیا گیٹ پر نیتاجی کے ہولوگرام مجسمے کی نقاب کشائی کریں گے

قوم آج نیتاجی سبھاش چندربوس کے یوم پیدائش کے موقع پر، پراکرم دوس منارہی ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم نریندرمودی آج شام انڈیا گیٹ پر نیتاجی کے ہولوگرام مجسمہ کی نقاب کشائی کریں گے۔ بعدمیں نیتاجی کے ہولوگرام مجسمہ کی جگہ ان کا Graniteکا ایک بڑا مجسمہ لے لے گا جوکہ نیتاجی کے 125ویں یوم پیدائش کی یاد میں اور اس سلسلے میں ایک سال تک جاری رہنے والی تقریبات کے حصہ کے طور پر نصب کیا جائے گا۔ گرینائٹ پتھر کا بناہوا یہ مجسمہ ملک کی جدوجہدآزادی میں نیتاجی کے زبردست تعاون کو خراج عقیدت ہوگا اور یہ ملک پر کئے گئے ان کے احسانات کی علامت ہوگا۔ جب تک نیتاجی کا یہ مجسمہ تیارہوگا اس وقت تک اس جگہ پر نیتاجی کا ہولوگرام مجسمہ موجود رہے گا۔
پچھلے سال وزیراعظم نے اعلان کیاتھا کہ نیتاجی سبھاش چندر بوس کا یوم پیدائش کو ہرسال پراکرم دوس کے طور پر منایا جائے گا۔
Hologram مجسمہ 30 ہزار Lumens روشنیوں والے 4K پروجیکٹر سے منور ہوگا۔ ایک پوشیدہ، اعلیٰ درجے کے اور 90 فیصد تک آرپار نظرآنے والے Holographic اسکرین کو اس طرح نصب کیا گیا ہے کہ وہ لوگوں کو بظاہر نہ دکھائی دے۔ Hologram کا تاثر پیدا کرنے کیلئے اسکرین پر نیتاجی کی ایک 3D شبیہ کو دکھایا جائے گا۔
 پروگرام کے دوران وزیراعظم سن 2019، 2020، 2021 اور 2022 کیلئے سبھاش چندر بوس آپدا پربندھن پُرسکار عطا کریں گے۔ تقریب کے دوران کُل 7 اعزازات تقسیم کئے جائیںگے۔ مرکز نے یہ ایوارڈ، کسی شخص یا تنظیم کے ذریعے آفات سے نمٹنے کے شعبے میں گراں قدر تعاون اور نمایاں وبے لوث خدمات کے صلے میں قائم کیا ہے۔
ہر سال 23 جنوری کو اس ایوارڈ کا اعلان کیا جاتا ہے۔ ایوارڈ کسی تنظیم کیلئے 51 لاکھ روپے کے نقد انعام اور توصیف نامے جبکہ انفرادی معاملے میں یہ ایوارڈ 5 لاکھ روپے اور ایک توصیف نامے پر مشتمل ہے۔
وزیراعظم کا ہمیشہ سے ہی یہ عزم رہا ہے کہ مجاہدین آزادی کی مناسب انداز میں عزت افزائی کی جائے۔ اور اس سلسلے میں عظیم مجاہد آزادی اور بصیرت افروز رہنما نیتاجی سبھاش چندر بوس پر خصوصی طور توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
- Advertisement -spot_img
Latest news
Related news