Tuesday, May 24, 2022

کرکٹ میں: دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو سات وکٹ سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں دو صفر سے ناقابل تسخیر سبقت حاصل کرلی

کرکٹ میں، Paarl کے Boland Park میںدوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں جنوبی افریقہ نے کَل رات بھارت کو سات وکٹ سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں دو صفر سے ناقابل تسخیر سبقت حاصل کرلی۔
بھارت نے پہلے بلے بازی کا فیصلہ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹ کے نقصان پر 287 رن بنائے۔ رِشبھ پنت نے سب سے زیادہ اسکور 71 گیندوں پر 85 رن بنائے۔ جبکہ کپتان کے ایل راہل نے 79 گیندوں پر 55 رن بنائے۔ شردُل ٹھاکر نے 40 گیندوں پر 38 رن بنائے اور وہ اننگ ختم ہونے تک ناٹ آﺅٹ رہے۔
جواب میں میزبان ٹیم نے Janneman Malan کے 90 رن اور Quinton De Kock کے 78 رن کی بدولت 48 اوورز اور ایک گیند میں نشانہ حاصل کرلیا۔
- Advertisement -spot_img
Latest news
Related news