وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے NCC کیڈٹس کو تلقین کی ہے کہ اُن کا نظریہ کوئی ایسا نیا کام کرنے کا ہونا چاہئے جس پر ملک فخر کرے۔ انہوں نے یہ بات آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے NCC کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جناب راجناتھ سنگھ نے ان سے کہا کہ وہ بڑے خواب دیکھیں، نئی سوچ اور مختلف نظریات سے کام لیں اور خود اپنا راستہ طے کریں۔ جناب راجناتھ سنگھ نے مردوں اور خواتین کے درمیان برابری پر بھی زور دیا۔