مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جموں وکشمیر کے لیے اچھی حکمرانی کا پہلا انڈیکس جاری کررہے ہیں۔ جموں و کشمیر ملک کا ایسا، مرکز کے زیر انتظام پہلا علاقہ ہوگا جس میں اچھی حکمرانی کا انڈیکس جاری کیا جارہا ہے۔ ضلعے کی سطح پر اچھی حکمرانی کا معیار حاصل کرنے میں انتظامی اصلاحات کی جانب یہ ایک بڑا قدم ہے۔
مرکزی وزیر ڈاکٹر جیتندر سنگھ اور جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا بھی اِس تقریب سے خطاب کریں گے۔ اچھی حکمرانی کا، ضلعے سے متعلق یہ انڈیکس ایک سنگِ میل کی اہمیت کا حامل ہے اور امید کی جاتی ہے کہ اِس سے جموں وکشمیر کے سبھی اضلاع کی کارکردگی کیلئے، جس کا جائزہ شواہد کی بنیاد پر لیا گیا ہے، ایک مضبوط لائحہ عمل فراہم ہوگا۔ |