Tuesday, May 24, 2022

بیڈمنٹن میں آج سید مودی بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے، خواتین کے سنگلز میں پی وی سندھو کا مقابلہ ایویجینیا کوسیکسکایاسے ہوگا

بیڈمنٹن میں بھارتی کھلاڑی آج لکھنومیں سید مودی بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز میں کھیلیں گے۔ پی وی سندھو جنہوں نے اولمپکس میں دوبار تمغہ حاصل کیا ہوا ہے، خواتین کے سنگلز کے سیمی فائنلز میں پانچویں درجے کی روسی کھلاڑی Evgeniya Kosetskaya کے ساتھ کھیلیں گی۔
مَردوں کے سنگلز میں مِتھُن منجو ناتھ کا مقابلہ آج سیمی فائنلز میں فرانس کے Arnaud Merkle سے ہوگا۔ مِکسڈ ڈبلز کے سیمی فائنلز مقابلے میں آج ایم آر ارجن اور ترِیسا جولی کی بھارتی جوڑی، اپنی ہم وطن ساتویں درجے کی ایشان بھٹناگر اور تانِشا Crasto کی جوڑی سے ہوگا۔
مَردوں کے ڈبلز میں آج سیمی فائنلز میں ساتویں درجے کے کرشنا پرشاد Garaga اور وِشنو وردھن گوڑ پنجالا کا مقابلہ ہم وطن بھارتی جوڑی، پریم سنگھ چوہان اور راجیش ورما سے ہوگا۔
مَردوں کے ڈبلز کے دوسرے سیمی فائنلز میچ میں چوتھے درجے کی، ایم آر ارجن اورDhruv Kapila کی بھارتی جوڑی، ملیشیا کی Man Wei Chong اور Kai Wun Tee کی جوڑی کے ساتھ کھیلے گی۔
خواتین کے ڈبلز کے سیمی فائنلز میں Haritha M ہری نارائن اور آشنا رائے کی بھارتی جوڑی آٹھویں درجے کی ملیشیائی جوڑی، Anna Ching Yik Cheong اور Teoh Mei Xing کے ساتھ کھیلے گی۔
خواتین کے ڈبلز کے ایک اور سیمی فائنلز میچ میں، تریسا جولی اور گائتری پُلیلا گوپی چند کی ساتویں درجے کی بھارتی جوڑی کا مقابلہ Low Yeen Yuan اور Valeree Siow کی ملیشیائی جوڑی سے ہوگا۔
- Advertisement -spot_img
Latest news
Related news