چناؤ کمیشن صحت کی مرکزی وزارت میں سکریٹری، اور اُن پانچ ریاستوں کے چیف سکریٹریوں اور صحت کے محکمے کے سکریٹریوں کے ساتھ ورچوئل جائزہ میٹنگ کریں گے جہاں انتخابات ہونے والے ہیں۔ میٹنگ میں آئندہ اسمبلی چناؤ کے دوران کووڈ سے متعلق حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ کووڈ اُنیس کے معاملات کے بڑھنے کے پیش نظر انتخابی کمیشن نے آج تک ریلیوں اور روڈ شو پر پابندی لگا رکھی ہے جس کی وجہ سے اس میٹنگ کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔