Tuesday, May 24, 2022

اترپردیش اسمبلی چناؤ کے پہلے مرحلے کے لیے 815 امیدواروں نے نامزدگی کے کاغذات جمع کرائے

اترپردیش میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے نامزدگی کاغذات داخل کرنے کے عمل کی مدت کل ختم ہوگئی۔ پہلے مرحلے میں کُل 815 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کئے ہیں۔ کَل آحری دن 426 امیدواروں نے اپنی نامزدگیاں داخل کیں۔ اس مرحلے میں، 58 اسمبلی حلقوں میں 10 فروری کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ دوسرے مرحلے کے لئے نامزدگیاں داخل کرنے کا عمل کل سے شروع ہوگیا۔ دوسرے مرحلے کیلئے اب تک دس امیدواروں نے نامزدگی کے کاغذات داخل کئے ہیں۔ اس مرحلے میں 55 اسمبلی حلقوں کے لئے 14 فروری کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔
- Advertisement -spot_img
Latest news
Related news