Tuesday, May 24, 2022

کووڈ ٹیکہ کاری مہم کے دوران اب تک 159 کروڑ 67 لاکھ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے

ملک بھر میں کووڈ سے بچاؤ کے لیے چلائی جانے والی ٹیکہ کاری مہم کے دوران اب تک 159 کروڑ 67 لاکھ سے زیادہ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ وزارت صحت نے بتایا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 73 لاکھ 38 ہزار سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے۔ وزارت کے مطابق اسی مدت کے دوران مجموعی طور پر تین لاکھ 17 ہزار 532 نئے مریضوں کا پتہ چلا ہے۔ ملک میں سر دست صحت یابی کی شرح 93 اعشاریہ چھ-نو فیصد ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں کُل ملا کر دو لاکھ 23 ہزار 990 افراد صحت یاب ہوئے۔ اِس طرح مجموعی طور پر تین کروڑ 58 لاکھ 7 ہزار افراد روبہ صحت ہوچکے ہیں۔ 

اب تک مجموعی طور پر اومیکرون کے 9 ہزار 287 معاملات کا پتہ چلا ہے۔ اِس طرح کل سے اِس تعداد میں تین اعشاریہ چھ-تین فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

اب تک پورے ملک میں 70 کروڑ 93 لاکھ سے زیادہ کووڈ کے ٹسٹ کیے جاچکے ہیں۔ صرف پچھلے چوبیس گھنٹے میں ہی 19 لاکھ 35 ہزار سے زیادہ ٹسٹ کیے گئے۔

اِسی دوران مرکزی سرکار اب تک ریاستوں اور اپنے انتظام والے علاقوں کو کووڈ سے بچاؤ سے 158 کروڑ 96 لاکھ سے زیادہ ٹیکے فراہم کیے جاچکے ہیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ابھی بھی ریاستوں اور مرکز کے انتظام والے علاقوں کے پاس 12 کروڑ 72 لاکھ سے زیادہ ٹیکے موجود ہیں جن کا ابھی استعمال کیا جانا باقی ہے۔

- Advertisement -spot_img
Latest news
Related news