Thursday, May 26, 2022

پریکشا پہ چرچا کے پانچویں ایڈیشن کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ آج

پریکشا پہ چرچا کا پانچواں ایڈیشن فروری 2022 میں ہوگا اور اس کے لیے رجسٹریشن کی آج آخری تاریخ ہے۔ 28 دسمبر 2021 سے 20 جنوری 2022 تک My Gov پورٹل پر اس کا آغاز کیا گیا تھا۔ 2021 کی طرح ہی اس پروگرام کا فارمیٹ آن لائن ہی تجویز کیا گیا ہے۔ شرکاء کی جانب سے منتخب شدہ مختلف عنوان پر اختراعی مضمون نگاری کے ایک مقابلے کا innovateindia.mygov.in/ppc-2022/ پر اہتمام کیا گیا ہے۔ جیتنے والے کچھ منتخب افراد کے سوالات پریکشا پہ چرچا پروگرام میں شامل کیے جائیں گے۔ نویں سے بارہویں جماعت کے طلبا، اساتذہ اور والدین کا آن لائن مقابلے کے ذریعے انتخاب کیا جائے گا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے بات چیت کے لیے ایک منفرد پروگرام پریکشا پہ چرچا کا نظریہ پیش کیا تھا جس میں ملک بھر سے اور بیرون ملک سے بھی طلبا، والدین اور اساتذہ اُن سے تبادلہ خیال کرسکیں اور امتحانات کے تناؤ سے نجات حاصل کرکے زندگی کا ایک اُتسو کی طرح جشن مناسکیں۔

- Advertisement -spot_img
Latest news
Related news