بھارت کی ادویات سے متعلق مرکزی اتھارٹی کی ماہرین کی کمیٹی نے بالغ آبادی کی شرائط کے ساتھ کووڈ اُنیس کے ٹیکوں Covaxin اور Covishield کو عام بازار میں دستیاب کرنے کی منظوری کی سفارش کی ہے۔ ایک ٹوئیٹ میں ادویات سے متعلق معیارات کے کنٹرول کی مرکزی تنظیم نے کہا کہ ماہرین کی کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ Covaxin اور Covishield کو ہنگامی صورتحال میں محدود استعمال کے زمرے سے Upgrade کرکے بالغ آبادی کی شرائط کے ساتھ نئے ٹیکے کی اجازت کی منظوری دی جائے۔ اُس نے کہا کہ بھارت کا Drugs Controller General سفارشات کا جائزہ لے گا اور پھر اپنا فیصلہ دے گا۔
Serum Institute of India نے Covishield اور بھارت بائیو ٹیک نے اپنی Covaxin کی بازار کے لیے منظوری کی درخواست کی ہوئی ہے۔