Tuesday, May 24, 2022

بی جے پی اپنا دَل (سونے لال) اور نشاد پارٹی کے اتحاد کے ساتھ یوپی اسمبلی چناو لڑے گی

BJP، اپنا دَل ( سونے لال) اور نشاد پارٹی اترپردیش میں سبھی 403 سیٹوں پر آئندہ اسمبلی چناو ¿ ملکر لڑیں گی۔ نئی دلّی میں اپنا دَل کی لیڈر اور مرکزی وزیر انوپریہ پٹیل اور نشاد پارٹی کے لیڈر سنجے نشاد کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں BJP صدر جے پی نڈّا نے کل اس کا اعلان کیا۔ انھوں نے کہا کہ BJP کی ڈبل انجن کی سرکار کے تحت اترپردیش سرمایہ کاری کی ایک اہم منزل بن گیا ہے۔
اِس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انوپریہ پٹیل نے پسماندہ طبقوں اور پچھڑے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے مرکزی حکومت کے اقدامات کی تعریف کی۔ سنجے نشاد نے بھی ماہیگروں کی بہبود کے لیے مختلف اسکیمیں نافذ کرنے کے سلسلے میں وزیراعظم نریندرمودی کو مبارکباد بھی دی۔
این سی پی اور شیو سینا نے گووا اسمبلی چناو کے لیے اپنے اتحاد کا اعلان
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی NCP اور شیو سینا نے گووا اسمبلی چناو کے لیے اپنے اتحاد کا اعلان کیا ہے۔ NCP لیڈر پرفل پٹیل نے کہا کہ انھوں نے گووا چناو ملکر لڑنے کے لیے کانگریس کو بھی پیشکش کی تھی، لیکن کانگریس سمجھتی ہے کہ وہ گووا چناو اپنے بل بوتے پر لڑ سکتی ہے۔ گووا میں چناو ایک ہی مرحلے میں 14 فروری کوہوں گے۔
- Advertisement -spot_img
Latest news
Related news