Tuesday, May 24, 2022

بی جے پی، مہاراشٹر کے نگر پنچایت چناو میں واحد سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھری ہے

مہاراشٹر میں حالیہ نگر پنچایت چناومیں 384 سیٹیں جیتنے کے بعد BJP واحد سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھری ہے، جبکہ گڑھ چرولی میں 9 بلدیاتی اداروں کے لیے ووٹوں کی گنتی آج ہوگی۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی 344 سیٹیں جیت کر دوسرے نمبر پر ہے۔ کانگریس 316 نشستیں حاصل کرکے تیسرے نمبر پر اور شیو سینا چوتھے نمبر پر ہے، جس نے 284 سیٹیں جیتی ہیں۔
 ایک ٹوئیٹ میں BJP لیڈر دیویندر فڑنویس نے کہا کہ حکمراں مہاویکاس اگھاڑی سرکار کی جانب سے رقم اور طاقت کا غلط استعمال کرنے کے باوجود عوام پوری طرح سے BJP کے ساتھ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ BJP نے اپنی حلیف پارٹیوں کی مدد سے تقریباً 30 نگر پنچایتوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔
- Advertisement -spot_img
Latest news
Related news