Tuesday, May 24, 2022

آئی آر ای ڈی اے نے ایک ہزار پانچ سو کروڑ روپئے لگائے جانے کی منظوری دی

مرکزی کابینہ نے بھارت کی قابل تجدید توانائی کی ترقیاتی ایجنسی IREDA میں ایک ہزار پانچ سو کروڑ روپئے لگائے جانے کی منظوری دی ہے۔ کَل نئی دلّی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اطلاعات ونشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ اِس سے IREDA کو قابل تجدید توانائی کے شعبے میں 12 ہزار کروڑ روپئے لگانے کا موقع مل سکے گا۔
انھوں نے کہا کہ اس سے IREDA کی کل مالیت میں اضافہ ہوگا جس سے اِسے قابل تجدید توانائی میں اضافی فائنانس کرنے میں مدد ملے گی۔ اِس فیصلے سے ہر سال دس ہزار سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
- Advertisement -spot_img
Latest news
Related news