Tuesday, May 24, 2022

اشیاءکو آن لائن فروخت کرنے کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط

قومی اختراعی فاؤنڈیشن کے اِنکیوبیشن اور Entrepreneurship کونسل اور Amazon اِنڈیا نے بنیادی سطح سے جڑی اختراعات کی پیداوار، طلبہ کی اختراعات اور غیر معمولی روایتی معلومات پر مبنی اشیاءکو آن لائن فروخت کرنے کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ اِس مفاہمت نامے کے ذریعے ملک کے دیہی علاقوں کی اختراعات عالمی سطح پر دستیاب ہوسکیں گی۔سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت نے کہا ہے کہ اِن اختراعات کی ابتداءایک خاص مقام کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے ہوئی ہیں، لیکن اِس سمجھوتے کے بعد عالمی سطح پر اِن کی دستیابی کا سفر شروع ہوگا۔

- Advertisement -spot_img
Latest news
Related news