Tuesday, May 24, 2022

ملک میں کووڈ سے بچاؤ کے 158 کروڑ 88 لاکھ سے زیادہ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کےتحت اب تک ملک میں 158 کروڑ 88 لاکھ سے زیادہ کووڈ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے جاچکے ہیں۔ وزارت نےکہا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 76 لاکھ 35 ہزار سے زیادہ کووڈ سے بچاؤ کےٹیکے لگائے گئے ہیں۔ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹے میں دو لاکھ 82 ہزار سے زیادہ کووڈ کےنئے معاملات کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ سردست ملک میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 18 لاکھ31 ہزار ہے۔ مرکزی وزارت صحت نے کہا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹے میں ایک لاکھ 88 ہزار سےزیادہ کووڈ کے مریض شفایاب ہوئے ہیں اور صحتیابی کی قومی شرح 93 اعشاریہ آٹھ آٹھ فیصدہے۔ ملک میں اب تک تین کروڑ 55 لاکھ سے زیادہ کووڈ کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

دریں اثنا ملک میں اب تک کووڈ کی نئی قسم اومیکرون کے کل8 ہزار 961 معاملے سامنے آئے ہیں۔ وزارت نے کہا ہے کہ ملک میں اب تک 70 کروڑ 74 لاکھسے زیادہ کووڈ19 کے ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔x

- Advertisement -spot_img
Latest news
Related news