مرکزی وزارت صحت نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوںسے کہا ہے کہ وہ جانچ کا دائرہ بڑھائیں، تاکہ کووڈ19 کے پھیلنے پر مؤثر انداز سے نظررکھی جاسکے اور لوگوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے فوری اقدامات کیے جاسکیں۔ ریاستوں اورمرکز کے انتظام والے علاقوں کو بھیجے گئے مراسلے میں وزارت صحت میں ایڈیشنل سکریٹریآرتی آہوجا نے اُنہیں یہ صلاح دی ہے کہ اِس پہلو پر فوری طور سے توجہ دی جائے اور مخصوصشعبوں میں متاثر پائے جانے کے رجحان کے مدنظر کلیدی انداز سے جانچ کے عمل میں تیزیلائی جائے۔
محترمہ آرتی آہوجا نے کہا کہ کووڈ 19 کی نئی قسم اومیکرونکے ملک میں پھیلنے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ طبی تحقیق کی بھارتی کونسل کی پورٹل پردستیاب ڈیٹا سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کئی ریاستوں اور مرکز کے انتظام والے علاقوں میںجانچ کے عمل میں گراوٹ آئی ہے۔ محترمہ آہوجا نے کہا کہ عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے جانچکا عمل ایک کلیدی حکمت عملی ہے، جس سے انفیکشن کے نئے علاقوں کا پتہ لگانے میں مددملتی ہے اور روک تھام کی خاطر فوری اقدامات کرنے میں سہولت ہوتی ہے۔ x