Tuesday, May 24, 2022

دلّی پولیس نے یومِ جمہوریہ کی تقریبات سے قبل ڈرون سمیت پرواز کرنے والے سبھی طرح کے وسیلوں پر پابندی عائدکی

دلّی پولیس نے یوم جمہوریہ سے قبل کل جمعرات سے دلّی میں ڈرون،Paragliders اور Hot Air Balloons سمیت پرواز کرنے والے سبھی وسیلوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ دلّی کے پولیس کمشنر راکیش استھانا نے کہا ہے کہ قومی راجدھانی میں دہشت گردوں کے فضائی حملے کا اندیشہ ہے اور اِسی وجہ سے یہ حکم جاری کیا گیا ہے۔
مذکورہ حکم میں کہا گیا ہے کہ پیرا گلائڈرس، پیراموٹرس، ہینگ گلائڈرس، بغیر پائلٹ والے ہوائی جہاز، مائیکرو لائٹ طیاروں، ریموٹ سے کنٹرول کیے جانے والے ہوائی جہاز اور ہوائی جہاز سے چھلانگ لگانے پر بھی 15 فروری تک پابندی عائد کی گئی ہے۔
- Advertisement -spot_img
Latest news
Related news