Tuesday, May 24, 2022

برطانیہ کی ایک عدالت نے مفرور کاروباری شخص وجے مالیہ کو لندن کے اُس کے گھر سے نکالے جانے کا حکم دیا

برطانیہ کی ایک عدالت نے فَرار تاجر وجے مالیا اور اُس کے کنبے کو، لندن میں اُس کا عیش و عشرت والا گھر خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔ اِس فیصلے سے وجے مالیا کی مصیبتیں اور بھی بڑھ گئی ہیں۔ مالیا اِس گھر میں اپنے بیٹے سدھارتھ اور والدہ للتا کے ساتھ رہتا ہے۔ خبر ہے کہ Swiss Bank UBS اِس پُرتعیش جائیداد کا قبضہ حاصل کر لے گا۔
عدالت نے یہ فیصلہ ایک مقدمے کے تحت دیا ہے، جس کا تعلق 185 کروڑ روپے سے زیادہ رقم کی واپسی سے ہے، جو مالیا نے UBS سے لی ہوئی ہے۔ اب UBS اپنا قرض واپس لینے کےلئے قبضہ حاصل کرنے کا عمل شروع کر سکتی ہے۔ 

 

- Advertisement -spot_img
Latest news
Related news