Sunday, January 23, 2022

یوم جمہوریہ تقریبات اب 24 جنوری کی بجائے 23جنوری کو ہرسال شروع ہوا کریں گی

یوم جمہوریہ تقریبات اب 24 جنوری کی بجائے 23جنوری کو ہرسال شروع ہوا کریں گی۔ بھارتی حکومت کے ذرائع کے مطابق عظیم مجاہد آزادی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش کو شامل کرنے کے لئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ سبھاش چندر بوس کا یوم پیدائش ملک بھر میں پراکرم دیوس کے طور پر منایا جاتا ہے۔
یہ مودی حکومت کا ملک کی مالامال تاریخ اور ثقافت کے اہم پہلوؤں پر توجہ مرکوز کئے جانے کا ایک حصہ ہے۔ اس سے قبل حکومت نے 14اگست تقسیم کی تباہ کاریوں کی یاد کے دن اور 31 اکتوبر سردار پٹیل کی جینتی کو قومی اتحاد کا دن ایکتا دیوس کے طور رپ منانے جیسے فیصلے کئے تھے۔
حکومت نے 15 نومبر کو جن جاتیہ گورو دیوس کے طور پر بھی منانے کا فیصلہ کیا تھا، جو بھگوان برسا منڈا کی پیدائش کا دن ہے۔
ملک بھر میں یوم آئین 26نومبر کو منایا جائیگا جبکہ 26دسمبر چار صاحبزادوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ویرپال دیوس کے طور پر منایا جائیگا۔
- Advertisement -spot_img
Latest news
Related news