Saturday, January 22, 2022

وزیراعظم نے کہا ہے کہ 2022، ملک میں اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کے کئی امکانات لے کر آیا ہے

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ 2022، ملک میں اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کے کئی امکانات لے کر آیا ہے۔ انہوں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے آج اسٹارٹ اپس سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ بھارت آزادی کے 75سال پورے ہونے کی تقریبات منا رہا ہے اور جب حصول آزادی کو 100سال پورے ہو جائیں گے تو ملک کی ترقی میں اسٹارٹ اپ کے رول کی بہت زیادہ اہمیت ہوگی۔ جناب مودی نے کہا کہ 16 جنوری کو قومی اسٹارٹ اپ دن کے طور پر منایا جائے گا۔ ملک کی ترقی میں اسٹارٹ اپ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک کے اسٹارٹ اپ قائدے قوانین میں تبدیلی لا رہے ہیں اور یہ اسٹارٹ اپ نئے بھارت کی ریڑھ کی ہڈی ثابت ہوںگے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے اسٹارٹ اپ کا اب سنہری دور شروع ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرکار ملک میں جدت کاری، صنعت کاری اور اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کو مستحکم کرنے اور فروغ دینے کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ چاہے Drone سے متعلق ضابطے ہوں یا نئی خلائی پالیسی ہو، سرکار کی ترجیح نوجوانوں کو جدت کاری کے لئے مواقع فراہم کرنا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ نوجوان ذہنوں کو ادارہ جاتی جدت کاری کی شکل دی جائے کیونکہ بچپن سے ہی جدت کاری میں دلچسپی پیدا ہوتی ہے۔ وزیراعظم نے اس طرف بھی توجہ دلائی کہ عالمی جدت کاری درجہ بندی میں بھارت کے درجے میں بہتری آئی ہے اور اب وہ 46ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پچھلے سال ملک میں 42 unicorn قائم ہوئے اور اب وہ تیزی سے سینچری بنانے کی جانب گامز ن ہے۔
جناب مودی نے کہا کہ اسٹارٹ اپس نے لاکھوں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے ہیں اور tier 2اور tier3 کے شہروں میں بہت سے اسٹارٹ اپس قائم ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر کئی مرکزی وزرا بھی موجود تھے۔
- Advertisement -spot_img
Latest news
Related news