Saturday, January 29, 2022

ملک میں اب تک 156 کروڑ 2لاکھ سے زیادہ کووڈ ٹیکے لگائے گئے، اومیکرون کے چھ ہزار 41معاملات کا بھی پتہ چلا

حکومت نے کہا ہے کہ اب تک پورے ملک سے کووڈ اومیکرون کے 6 ہزار 41 مریضوں کی اطلاع ملی ہے اور کل سے اس تعداد میں پانچ فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔
مرکزی وزارت صحت کے مطابق پورے ملک میں جاری ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک کووڈ سے بچاو ¿ کے 156 کروڑ دو لاکھ سے زیادہ ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 58 لاکھ دو ہزار سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے۔ پچھلے 24گھنٹے میں ایک لاکھ 22 ہزار سے زیادہ کووڈ کے مریض صحتیاب ہوئے اور شفایابی کی شرح 94 اعشاریہ آٹھ تین فیصد ہو گئی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق اب تک پورے ملک میں تین کروڑ 49 لاکھ سے زیادہ مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے دو لاکھ 68ہزار سے زیادہ کووڈ کے نئے معاملات کا پتہ چلا ہے۔ ملک میں اب تک مجموعی طور پر70کروڑ سات لاکھ سے زیادہ ٹسٹ کئے جا چکے ہیں۔
اسی دوران مرکزی سرکار اب تک ریاستوں اور مرکز کے انتظام والے علاقوں کو 157 کروڑ 87 لاکھ سے زیادہ ٹیکے فراہم کر چکی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق ریاستوں اور مرکزی انتظام والے علاقوں کے پاس ابھی بھی 14 کروڑ 84لاکھ سے زیادہ ٹیکے موجود ہیں، جن کا ابھی استعمال کیا جانا باقی ہے۔
- Advertisement -spot_img
Latest news
Related news