Saturday, January 29, 2022

لاوارث بیگ کے اندر ایک دیسی ساختہ بم برآمد

دلّی پولیس نے کل مشرقی دلّی کے غازی پورپھول منڈی میں ایک لاوارث بیگ کے اندر ایک دیسی ساختہ بم برآمد کیا۔ دلّی پولیس نے کہا کہ نیشنل سیکورٹی گارڈ(NSG) کے بم کو ناکارہ بنانے والے دستے نے ریموٹ کنٹرول کے ذریعہ دھماکے سے اس بم کو ناکارہ بنادیا۔ بم کو ناکارہ بنانے کےلئے ایک گہرا گڑھا کھود کر اس میں ریموٹ کنٹرول کے ذریعہ دھماکہ کرکے بم کو ناکارہ بنایا گیا۔ منڈی مین ایک لاوارث بیگ ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد دلّی پولیس کے اسپیشل سیل اور این ایس جی کے بم کو ناکارہ بنانے والے دستے کی مشترکہ ٹیم فائر سروس کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچی تھی اور مزید کارروائی کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کردی۔
- Advertisement -spot_img
Latest news
Related news