Saturday, January 29, 2022

دلّی میں پچھلے 24 گھنٹے میں کووڈ انفیکشن کے 24 ہزار 283 نئے معاملات درج کیے گیے

دلّی میں پچھلے 24 گھنٹے میں کووڈ انفیکشن کے 24 ہزار 283 نئے معاملات درج کیے جانے کے ساتھ ہی قومی راجدھانی میں انفیکشن کی شرح 30 اعشاریہ چھ چار فیصد ہوگئی ہے۔ پچھلے سال یکم مئی کے بعد سے انفیکشن پائے جانے کی یہ سب سے زیادہ شرح ہے، جو اُس وقت 31 اعشاریہ 6 فیصد تھی۔ وزیر اعلیٰ کے دفتر سے جاری صحت بلیٹن کے مطابق دلّی میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 92 ہزار 273 ہے۔ دلّی میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 26 ہزار 236 افراد شفایاب ہوئے اور 34 اموات ہوئیں۔
- Advertisement -spot_img
Latest news
Related news