Tuesday, January 25, 2022

پنجاب گورنر نے چنڈی گڑھ میں کووڈ کے رہنما خطوط بندشوں کو سختی سے لاگو کرنے کا حکم دیا، COVA CHD APP کا آغاز

پنجاب کے گورنر اور چنڈی گڑھ کے منتظم بنواری لال پروہت نے مرکز کے زیر انتظام علاقے چنڈی گڑھ میں کووڈ کے رہنما خطوط بندشوں کو سختی سے لاگو کرنے کا حکم دیا ہے۔
 افسروں سے خطاب کرتے ہوئے جناب پروہت نے کہا کہ سرگرم اور کڑی نگرانی کا عمل جاری رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ کچھ بازاروں میں کووڈ ضابطوں کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے DGP سے کہا کہ وہ شہر میں کووڈ کے سخت ضابطوں کو لاگو کریں اور چالان کا عمل تیز کریں۔
انہوں نے انتباہ دیا کہ کووڈ کے ضابطوں کو لاگو کرنے میں لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے سبھی متعلقہ افسروں کو ہدایت دی کہ وہ بھیڑ بھاڑ کو سختی سے روکیں۔
 دوسری جانب پنجاب کے گونر اور مرکز کے زیر انتظام علاقے چنڈی گڑھ کے منتظم بنواری لال پروہت نے منگل کو COVA CHD APP کا آغاز کیا ہے تاکہ عوام کو کووڈ سے متعلق تمام سودمند معلومات تک رساں فراہم کی جا سکے۔
 در اصل COVA CHD APP کرونا وائرس الرٹ ہے اور یہ شہریوں کو احتیاطی طور پر دیکھ بھال سے متعلق معلومات اور کووڈ19- سے متعلق حکومت کے دیگر مشورے فراہم کرتا ہے۔ سرگرم اور کڑی نگرانی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے جناب پروہت نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اپنے فون پر یہ ایپ ڈاؤن لوڈ کرلینا چاہئے۔
- Advertisement -spot_img
Latest news
Related news