Saturday, January 29, 2022

مرکزی وزارت صحت نے کہا ہے کہ کووڈ انیس اومیکرون کے بیشتر معاملات معمولی علامات کے ہیں

مرکزی وزارت صحت نے کہا ہے کہ کووڈ انیس اومیکرون کے بیشتر معاملات معمولی علامات کے ہیں۔ اِس لیے ہلکی علامات اور بغیر علامات والے لوگوں کو گھر میں ہی الگ تھلگ رہنے کی ضرورت ہے۔
آکاشوانی نیوز کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں وزارت صحت کے جوائنٹ سکریٹری Lav Agarwal نے کہا کہ صرف ایسے لوگوں کو ہی اسپتال میں داخل کرانے کی ضرورت ہے، جن میں معتدل اور شدید نوعیت کی علامات ہوں۔
جناب اگروال نے کہا کہ گھر میں جن مریضوں کو الگ تھلگ رکھا جارہا ہے، انہیں ایک مناسب الگ ہوا دار کمرے میں رکھا جائے اور ایسے مریضوں کو تین سطحی ماسک کا استعمال کرنا چاہئے اور آٹھ گھنٹے کے استعمال کے بعد اِسے بدل دیا جائے۔
وزارت صحت کے جوائنٹ سکریٹری کے ساتھ مکمل اِنٹرویو آج رات سوا 9 بجے سے FM گولڈ چینل اور دیگر میٹروں پر Spotlight پروگرام میں سُنا جاسکتا ہے۔
- Advertisement -spot_img
Latest news
Related news