A- A A+
Apr 14 2021 10:01PM :آخری اپ ڈیٹ      اسکرین ریڈر رسائی
٭ سرکار نے سی بی ایس ای کی دسویں کلاس کے امتحان کو منسوخ اور بارہویں کے امتحان کو ملتوی کردیا ہے            ٭ نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو اور وزیراعظم نریندرمودی نے ملک میں کووڈ کی صورتحال پر گورنروں اور لیفٹیننٹ گورنروں سے بات چیت کی            ٭ مہاراشٹر میں کووڈ۔19 کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کیلئے آج رات سے پندرہ روزہ سخت پابندیاں نافذ کی جارہی ہیں            ٭ مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے پانچویں مرحلے کی انتخابی مہم ختم ہوگئی            ٭ قوم نے آج آئین ہند کے اہم معمار باباصاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو اُن کی 130 ویں یوم پیدائش پر یاد کیا           
خبروں کی جھلکیاں

Jan 15, 2020
9:50PM

دلّی سرکار نے نربھیا کیس میں چار میں سے ایک قصوروار مکیش سنگھ کی رحم کی درخواست مسترد کئے جانے کی سفارش کی

PTI
دلّی سرکار نے نربھیہ قتل کیس میں قصوروار قرار دیئے گئے چار میں سے ایک مُکیش سنگھ کی داخل کردہ رحم کی درخواست مسترد کئے جانے کی سفارش کی ہے۔ کَل سپریم کورٹ کی جانب سے مُکیش کی داخل کردہ Curative پٹیشن مسترد کئے جانے کے فوراً بعد ، اُس نے رحم کی درخواست داخل کی تھی ۔ 
دلّی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے ، اِس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیزی کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے درخواست کو مسترد کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔ 
مُکیش کے ساتھ ساتھ وِنے کمار ، اَکشے کمار اور پون گپتا کو دلّی میں 23 سال کی طبی شعبے سے وابستہ ایک طالبہ کی اجتماعی آبرو ریزی اور قتل کے 2012 کے واقعے میں قصوروار قرار دیا گیا تھا ۔ 
اِدھر دلّی ہائی کورٹ نے نربھیا کیس میں سزائے موت کے خلاف چار میں سے ایک قصوروار شخص کی اپیل قبول کرنے سے انکار کردیا اور اُسے سیشنز عدالت میں چیلنج کرنے کی چھوٹ دی ہے ۔

  لائیو ٹوئٹر فیڈ

موسم کا حال

14 Apr 2021
شہر زیاد ہ سے زیادہoC کم از کم oC
دلی 40.2 20.6
ممبئی 33.2 27.0
چنئی 35.4 27.0
کولکاتہ 40.1 27.4
بنگلور 33.0 21.0