A- A A+
Apr 14 2021 2:38PM :آخری اپ ڈیٹ      اسکرین ریڈر رسائی
وزیر اعظم مودی کا سی بی ایس ای بورڈ امتحانات پر تبادلہ خیال کیلئے مرکزی وزیر تعلیم کے ساتھ میٹنگ۔            وزیراعظم نریندر مودی نے قومی تعلیمی پالیسی 2020 کی ستائش کی۔            ملک میں 11 کروڑ 11 لاکھ 79 ہزار سے زیادہ افراد کو کووڈ کے ٹیکے لگائے گئے۔            رمضان المبارک کا مقدس مہینہ آج سے شروع ہوگیا ہے۔            ملک آج ڈاکٹر امبیڈکر کو ان کے 130ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کررہا ہے           
خبروں کی جھلکیاں

Jan 14, 2020
10:02PM

نربھیہ کیس کے مجرموں کی رحم کی درخواستیں سپریم کورٹ نے مسترد کیں

PTI
2012 کے نربھیہ اجتماعی آبرو ریزی اور قتل کیس میں ، جن چار مجرموں کو سزائے موت سنائی گئی تھی ، اُن میں سے دو نے ، جو رحم کی درخواستیں دی تھیں ، انہیں سپریم کورٹ نے آج مسترد کردیا ۔ جسٹس این وی Ramana کی قیادت والی، پانچ ججوں کی ایک بینچ نے متفقہ طور پر فیصلہ دیا کہ وِنے شرما اور مُکیش کمار ، جن کی درخواستوں کو مسترد کردیا گیا تھا ، انہوں نے جو رحم کی درخواستیں داخل کی تھیں ، اُن میں کوئی خاص بات نہیں پائی گئی ۔ اِن درخواستوں پر یہ کارروائی چیمبر میں کی گئی ۔ پھانسی کی سزا پر روک لگانے کی درخواستوں کو بھی مسترد کردیا گیا ۔ 
رحم کی درخواست ، مجرم کو سزائے موت سنائے جانے کے بعد آخری اور قطعی قانونی کارروائی کی گنجائش ہوتی ہے ۔ 
دلّی کی ایک عدالت نے سات جنوری کو موت کے یہ پروانے جاری کئے تھے ، جو تیہاڑ جیل میں قید چار مجرموں کو 22 جنوری کو صبح سات بجے پھانسی پر لٹکائے جانے کیلئے جاری کئے گئے تھے ۔ 
اِسی دوران مجرم مُکیش نے آج دلّی ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے کہ نچلی عدالت کی طرف سے جاری کئے گئے سزائے موت کے وارنٹ کو برطرف کردیا جائے ۔ اس درخواست پر کَل سماعت کی جائے گی ۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اُس نے رحم کی درخواست دلّی کے لیفٹننٹ گورنر اور صدرِ جمہوریہ ¿ ہند کو بھی پیش کی ہیں ۔ 
دیگر دو مجرم ، اَکشے کمار سنگھ اور پون گپتا ، جنہیں سزائے موت سنائی گئی ہے ، رحم کی درخواستیں نہیں دی تھیں ۔ 
اجتماعی آبرو ریزی اور قتل کے اِس کیس میں ، اِن چار مجرموں کے ساتھ ساتھ دو دیگر ملزمین بھی تھے ، رام سنگھ ، ایک پانچواں ملزم تھا ، جس نے خودکشی کر لی تھی اور ایک نابالغ تھا، جسے تین سال تک اصلاح گھر میں رکھے جانے کے بعد رہا کردیا گیا تھا۔

  لائیو ٹوئٹر فیڈ

موسم کا حال

14 Apr 2021
شہر زیاد ہ سے زیادہoC کم از کم oC
دلی 40.2 20.6
ممبئی 33.2 27.0
چنئی 35.4 27.0
کولکاتہ 40.1 27.4
بنگلور 33.0 21.0