A- A A+
Apr 14 2021 2:38PM :آخری اپ ڈیٹ      اسکرین ریڈر رسائی
وزیر اعظم مودی کا سی بی ایس ای بورڈ امتحانات پر تبادلہ خیال کیلئے مرکزی وزیر تعلیم کے ساتھ میٹنگ۔            وزیراعظم نریندر مودی نے قومی تعلیمی پالیسی 2020 کی ستائش کی۔            ملک میں 11 کروڑ 11 لاکھ 79 ہزار سے زیادہ افراد کو کووڈ کے ٹیکے لگائے گئے۔            رمضان المبارک کا مقدس مہینہ آج سے شروع ہوگیا ہے۔            ملک آج ڈاکٹر امبیڈکر کو ان کے 130ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کررہا ہے           
خبروں کی جھلکیاں

Dec 29, 2019
9:34AM

وزیر اعظم مودی آج صبح 11بجے آکاشوانی پر‘من کی بات’ پروگرام میں اپنے خیالات کا اظہار کریں گے

AIR PIC
وزیر اعظم نریندر مودی، آج صبح 11 بجے آکاشوانی پر من کی بات کے اپنے پروگرام میں ملک اور بیرون ملک کے لوگوں کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔
ماہانہ ریڈیو پروگرام من کی بات کی یہ 60 ویں کڑی ہوگی۔ اِسے آکاشوانی اور دور درشن کے پورے نیٹ ورک سے نشر کیا جائے گا اور یہ آکاشوانی کی خبروں کی ویب سائٹ www.newsonair.com اور newsonair Mobile App. پر بھی دستیاب ہوگا۔ اِسے آکاشوانی، ڈی ڈی نیوز، PMO اور اطلاعات و نشریات کی وزارت کے یوٹیوب چینلوں پر بھی نشر کیا جائے گا۔ 
AIR ہندی نشریے کے فوراً بعد علاقائی زبانوں میں یہ پروگرام نشر کرے گا۔ علاقائی زبانوں میں شام 8بجے اس پروگرام کو دوبارہ نشر کیا جائے گا۔ 
ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ ہر ماہ کے آخری اتوار کو نشر ہونے والے اس ماہانہ پروگرام کے ذریعے وزیراعظم کئی اہم معاملوں کو اٹھاتے رہے ہیں۔وزیراعظم نے اکتوبر 2014 میں من کی بات کے اپنے خطاب میں بابائے قوم کو خراج عقیدت کے طور پر کھادی مصنوعات کے استعمال کی ضرورت پر زور دیا تھا۔ 

   متعلقہ خبریں

  لائیو ٹوئٹر فیڈ

موسم کا حال

14 Apr 2021
شہر زیاد ہ سے زیادہoC کم از کم oC
دلی 40.2 20.6
ممبئی 33.2 27.0
چنئی 35.4 27.0
کولکاتہ 40.1 27.4
بنگلور 33.0 21.0