ہاؤسنگ اور شہری امور کے سکریٹری درگا شنکرمشرا نے کہاہے کہ دلّی کی غیرمنظور شدہ کالونیوں میں ملکیت کے حقوق فراہم کرنے کے تاریخیفیصلے سے 40 سے 50 لاکھ لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔ آکاشوانی کے خبروں کے شعبے کے پروگرامپبلک اسپیک میں شرکت کرتے ہوئے جناب مشرا نے کہاکہ ملکیت کے حقوق کیلئے لوگوں کو جنرلپاور آف اٹارنی، وصیت اور فروخت کے معاہدے جیسی دستاویزات رجسٹر کرانی ہوں گی۔ انہوںنے کہاکہ لوگ مختلف معلومات کیلئے مفت ٹیلیفون نمبر ایک آٹھ صفر صفر، ایک ایک، صفرتین، تین دو پر ڈائل کرسکتے ہیں۔